آفاق احمد کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی 25 مارچ تک ملتوی

سٹی کورٹ کراچی میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

آج عدالت میں آفاق احمد کے وکیل پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ آفاق احمد راستے میں ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں اشتعال انگیزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق آفاق احمد کی تقریر کے بعد لوگوں نے ٹینکرز کو آگ لگادی تھی۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں آفاق احمد ضمانت پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔