کراچی میں ایک گارڈ کی اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ حسن ساتھی سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل جانے سے جاں بحق ہوا، سیکیورٹی گارڈ اسحاق کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے۔