فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والے مسافر کو بھی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

نئے ٹریفک قوانین کے تحت اب گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والا مسافر بھی اگر سیٹ بیلٹ نہیں پہنے گا تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔، حادثات کے دوران زندگیوں کے تحفظ کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا انتہائی ضروری ہے، اور اسی کو یقینی بنانے کے لیے اب ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والے افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا جو وہ خود اداکرے گا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ہفتے تک شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی، اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔