راولپنڈی: علیمہ خان سمیت بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پرعلیمہ خان کی وکلا رہنماؤں کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔
علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیرذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
علیمہ خان نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلیے جیل آتا ہے،ہمارا بھائی اندر ہے ہمارا اس سے پیار ہے ہم اس کیلیے جان بھی دے سکتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہاکہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا، پٹیشن دائر کرنے کااختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہے،میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی جارہی ، نہ کتابیں مل رہی ہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos