اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجوایا جائے گا، فائل فوٹو
اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجوایا جائے گا، فائل فوٹو

کراچی میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ برآمد

کراچی کےعلاقے سرجانی ٹائون میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

سرجانی ٹائون میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن متعدد ہتھیار ، سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں، ہتھیاروں میں رائفل بھی شامل ہیں، اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجوایا جائے گا۔

سرجانی سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزین آرائش کے کام کے دوران مدفون اسلحہ ملا، یوسی انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کے لئے کھدائی کر رہی تھی کہ اس دوران اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی، کچھ میگزین اور گولیاں شامل ہیں، برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے۔

ایس ایچ او غلام حسین پیزذادہ نے بتایا کہ سرجانی سے برآمد ہونے والا اسلحہ 20 سے 25 سال پرانا معلوم ہوتا ہے، اسلحہ چونکہ استعمال کے قابل نہیں اس لئے مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

غلام حسین پیزذادہ کے مطابق اسلحہ برآمدگی کے حوالے سے کاغذی کارروائی کی جائے گی، اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔