فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد: حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹ ی سے ملکی معیشت پراثرانداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی تیز کرنے کے لیے یکساں نوعیت کے کیسز کو یکجا کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو کیسز سے متعلق رپورٹ جلد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی امور میں تاخیر ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔