لاہور: سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے۔
خالد انور کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے والد علالت کے باعث کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ان کاکہناتھا کہ خالد انور کی نمازجنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔ 86 سالہ خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے تھے۔