فوٹومقامی میڈیا
فوٹومقامی میڈیا

برقعہ پہن کر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گھسنے والا شخص گرفتار

پشاور میں برقعہ پہن کر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گائنی وارڈ میں عورتوں کے لباس میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر پکڑا۔

ہسپتال انتظامیہ نے پکڑے جانے والے شخص کو پولیس کے حوالے کردیا، ترجمان ہسپتال محمد عاصم  نے بتایا کہ گائنی او پی ڈی میں آنے والا شخص چوری کی نیت سے وارڈ میں داخل ہوا تھا، ہسپتال میں گائنی وارڈ و ایمرجنسی میں سی سی ٹی وی اور کیمرے لگائے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تاکہ ایسے واقعات پر نظر رکھی جاسکے، سیکیورٹی اہلکاروں کو خاص طور پر تربیت بھی دی گئی ہے، ایسے کیسز پر نظر رکھی جاتی ہے، اسپتال میں ایک ماہ کے دوران موبائل اور دیگر چوڑیاں کرنے والے کئی افراد کو پکڑا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔