فائل فوٹو
فائل فوٹو

جام مہتاب ڈہر پر حملہ، پولیس نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی

اوباڑو: ایم پی اے جام مہتاب ڈہر پر حملے کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اوباڑو میں رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے جام مہتاب ڈہر پر حملے کے واقعے کے بعد پولیس  نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنے گھروں کو خالی کر کے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے ان کے گھروں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری ملزمان کے گھروں اور علاقے میں موجود ہے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی اورعلاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پرحملے کا وقعہ پیش آیا تھا۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے گارڈ ظفر ڈہر کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی تھی

نمازجنازہ میں جام مہتاب حسین ڈہرسمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، گارڈ کو نمازجنازہ کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔