وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کم

وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں مطلع صاف اور سردی کی شدت کم ہونا شروع ہو گئی۔

وادیٔ نیلم کے بالائی علاقوں تاؤبٹ، ہلمت، شونٹھر، سرگن سمیت رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

لوگ اشیائے خور و نوش کندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

درجۂ حرارت بہتر ہونے سے برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ شاہرات کی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔

ایکسیئن شاہرات نیلم سہیل قیوم قریشی کے مطابق برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو صاف کرنے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔