فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار؛ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔

برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔

دیوالیہ ہونے کی تفصیلات ”یو کے گزٹ“ میں درج کی گئی ہیں، جو دیوالیہ پن کے مقدمات کا عوامی ریکارڈ ہے۔

گزٹ کے مطابق، حسن نواز، جو فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس 118 پارک لین میں مقیم ہیں اور بطور کمپنی ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے ہیں، انہیں 2023 کے مقدمہ نمبر 694 کے تحت دیوالیہ قرار دیا گیا۔

یہ دیوالیہ پن کی درخواست 25 اگست 2023 کو دائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 29 اپریل 2024 کو دیوالیہ پن کا حکم جاری کیا گیا۔

یہ مقدمہ برطانوی ٹیکس اتھارٹی (ایچ ایم آر سی) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں حسن نواز کے غیر ادا شدہ قرضوں اور واجبات کو بنیاد بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔