بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار

بنوں کے علاقے کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔

تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔