فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

حسن نواز کی تیز ترین سنچری، پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے دبوچ لیا

آکلینڈ :  تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے اوپنر حسن نواز کی تیز ترین سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف 205 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

 

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا تاہم اوپنر محمد حارث 74 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر حسن نواز کا ساتھ دینے کپتان سلمان علی آغا آئے جنہوں نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسن نوازنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی جو کسی پاکستانی بلے باز کی جانب سے تیز ترین تھی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کیوی بالرز کی جانب سے واحد وکٹ جیکب ڈفی نے حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 94 رنز رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل ہے 9، ایشن سودھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمیسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب خان عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہانداد خان اور محمد علی کی جگہ محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔