سیریز برابر کرنے کاعزم، شاہینوں اور کیویز کے درمیان چوتھا ٹاکرا آج

اوول ، سیریز برابر کرنے کا عزم کیساتھ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں آج میدان میں اترے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن سوا گیارہ بجے شروع ہوگا ،5 میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈ کودو ایک کی برتری حاصل ہے، پاکستان ٹیم آج سیریز برابر کرنے کے لیے زور لگائے گی۔

دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ادھر پاکستان ون ڈے ٹیم کے 9 کھلاڑی لاہورسےبراستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے، پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔