چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اتری ہے۔
محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، عرفان خان، شاداب خان عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے تھے جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ جیتا تھا۔