فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ :  ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔

حکام نے بتایاکہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا، جب مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد، پنجاب سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔