ڈاکٹروں کے مطابق اب انھیں نمونیا نہیں ہے، ان کی حالت مستحکم ہے، فوٹوغیرملکی میڈیا
ڈاکٹروں کے مطابق اب انھیں نمونیا نہیں ہے، ان کی حالت مستحکم ہے، فوٹوغیرملکی میڈیا

پوپ فرانسس کی صحت بہتر، ہسپتال سے ویٹیکن واپسی

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس 14 فروری کو ہپستال میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار روم کے ہسپتال کی کھڑکی میں عوام کے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد 88 سالہ پوپ کو  ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انھیں ویٹیکن میں کم از کم دو ماہ آرام کی ضرورت ہوگی۔

پوپ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سرجیو الفیری نے کہا کہ گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران انھوں نے ’دو بار انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا کیا جب ان کی زندگی خطرے میں تھی۔

ان کا کہناتھا کہ پوپ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کے ڈاکٹروں کے مطابق اب انھیں نمونیا نہیں ہے اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

ڈاکٹر الفیری نے کہا کہ ڈبل نمونیا کے باعث مریض کسی حد تک اپنی آواز کھو دیتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز بحال ہو جائے گی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر بہتری کا رجحان جاری رہا تو پوپ جلد از جلد کام پر واپس آ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔