لاہور: پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز شامل نہیں ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز مئی میں شیڈول ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کیاگیا۔
پاک بنگلہ دیش سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شیڈول تھے،نظرثانی شدہ شیڈول میں بنگلہ دیش 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا،
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی سیزیز کھیلنے کاامکان ہے ،پاکستان ٹیم جولائی کے دوران بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔