پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو
پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کا 30ہزار طلبا کیلیے گوگل اسکالرشپ کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلبا کیلیے گوگل اسکالرشپ کا اعلان  کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔

سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی،اس سال 30ہزار طلبا گوگل سکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔