استنبول کے میئرکو گرفتاری کے بعد عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا
اپوزیشن جماعت کی جانب سےانقرہ اور استنبول سمیت چھپن شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
March 24, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو
انقرہ: ترک وزارت داخلہ نےاستنبول کے میئرکوگرفتاری کے بعد عہدے سے بھی ہٹا دیا۔
اپوزیشن جماعت کی جانب سےانقرہ اور استنبول سمیت چھپن شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ حکومت فیصلےکوبغاوت قراردیا،استنبول میں میئرکی گرفتاری اوربرطرفی کےخلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد نےشرکت کی۔
پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنےکیلیے پانی کی توپ اورربڑکی گولیاں چلائیں،مظاہرین نے واٹر اسپرے اور آتش بازی کو ہتھیاربنا لیا،پرتشدد مظاہروں پر درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔