ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار ٹرک نے 4 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔