پنجاب کے علاقے گوجرہ میں مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos