خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسپتال کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سوات کے سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنے پر اسپتال کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوات کے پولیس اسٹیشن سیدو شریف میں شہری کی شکایت پر جعلی آئی ڈی سے سیدو شریف اسپتال کے عملے کے خلاف پوسٹ کرنے پر اسپتال کے ملازم اکبر علی پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلامقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم پر جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے عملے کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اکبر علی کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدوشریف اسپتال میں ٹیکنیشن کے پوسٹ پر تعینات ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اکبر علی ایک جعلی آئی ڈی چلارہا تھا، اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔