نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم ہاتھ کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ول ینگ صرف پہلے ون ڈے میچ میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے، ول ینگ کی جگہ رہیز ماریو اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔