کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا میں 3 افراد جاں بحق اور 21زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 21 افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ دھماکے میں زخمی 21 افراد کو ٹراما سنٹر پہنچا دیاگیا،،زخمیوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے،ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔