فوٹو سرکاری میڈیا
فوٹو سرکاری میڈیا

” رب ذوالجلال کا احسان پاکستان” کے عنوان سے خصوصی تقریب آج ہوگی

اسلام آباد:”رب ذوالجلال کا احسان پاکستان” کے عنوان سے ایک اہم تقریب آج  بروز جمعہ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی ،

تقریب کا انعقاد جمعتہ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی 27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔امکان ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی 27ویں شب جمعۃ الوداع 14اگست 1947کو پاکستان وجود میں آیا تھا، تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تقریب میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

دریں اثنا وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سمیت تمام صوبوں میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ فیصل مسجد اسلام آباد میں 27 رمضان المبارک کو بعد از نماز تراویح مرکزی دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔