فائل فوٹو
فائل فوٹو

شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

شانگلہ میں الپوری کے نواحی علاقے ملک خیل کوٹکے میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثہ میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثہ افطار سے کچھ دیرے پہلے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو1122 کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے، 3 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال سوات روانہ کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان خان، رحمت اللہ، امیرسہیل، فضل بٹ، فیصل خان شامل ہیں، زخمیوں میں سرفراز، ظفر خان اور نصیب بشارت شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق تحصیل پورن سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔