فائل فوٹو
فائل فوٹو

2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن کل، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

کراچی : رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن کل ہوگا،پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کے مطابق سورج گرہن کا آغاز کل (29 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا، دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ امریکا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سورج گرہن کب ہوتا ہے؟

زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آ جاتا ہے، جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا۔

چاند کا زمین سے جتنی مسافت کا راستہ ہے اُس سے 400 گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس لئے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاتا اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں دیکھا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔