پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کی شاعری کا مجموعہ شائع ہو گیا ہے

مدیر (ادبی رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کی شاعری کا نیا مجموعہ ’’بے بال و پر‘‘ کے نام سے شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ خوبصورت مجموعہ کلام پاکستان کے معروف و مقبول اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن نے شائع کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو اللہ تعالیٰ نے اگر بصارت سے محروم رکھا ہے تو بے پناہ بصیرت اور تخلیقی دولت سے نواز بھی رکھا ہے وہ جہاں نثر نگاری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں وہیں شاعری میں اپنی ہنرمندی اورفکری پرواز کے جادو سے اپنے قارئین کو حد درجہ متاثر کرتے ہیں۔ ’’بے بال و پر‘‘ جن صاحبانِ علم و ہنر نے اپنی گراں قدر رائے کا اظہار کیا ہے ان بڑے ناموں میں پروفیسر فتح محمد ملک،جناب نسیمِ سحرؔ، پروفیسر حسن عسکری کاظمی، پروفیسر انور جمال، محمد آصف مرزا، امجد بٹ، شاہد بخاری اور محترمہ فضیلت بانو شامل ہیں۔ زیرِ نظر مجموعہ کلام میں نظمیں غزلیں دونوں شامل ہیں۔ ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو اردو، پنجابی اور انگریزی شاعری پر عبور حاصل ہے۔ پروفیسر فتح محمد ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیخ اقبال اپنے گرد و پیش کی زندگی کی مصوری اور ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے دوسروں کے رنج و غم کو اپنا درد بنا لیتے ہیں۔ نسیمِ سحرؔ کی رائے میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ بلاشبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کے پیر و مرشد ہیں اور ان کی شاعری میں علامہ اقبال علیہ رحمہ کے پیغام کی جھلک اور رنگ واضح اور نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں۔ الغرض ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کی ’’بے بال و پر‘‘ کی اُڑانیں بھی ایسی باکمال وسعتوں اور مرتفع رفعتوں پر ہیں جو بال و پر رکھنے والوں کی دسترس میں بھی نہیں۔ زندگی کی تلخ و شیریں سچائیوں کے تخلیقی اظہار پر مشتمل اس خوبصورت شعری مجموعہ کے حصول کے لیے اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ پر خود تشریف لائیں یا اسی پتا پر خط لکھ کر اپنی کاپی آج ہی بک کرا لیں۔ قلم فائونڈیشن سے حسب روایت یہ کتاب بھی عمدہ کتابت اور طباعت کے ساتھ معیاری اور بہترین کاغذ پر چھاپی ہے۔ ٹائٹل خوبصورت اور جلد مضبوط ہے۔ رابطے کا ذریعہ موبائل فون، آفس کے فون نمبرز اور ای میل بھی ہو سکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: آفس نمبرز 042-36612787 / 042-36612786
موبائل نمبر 0300-0515101 ای میل qalamfoundation2@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔