فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا، جسٹس بابرستارکی کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابرستار نے سروس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی،جسٹس بابرستار نے کیس نئے بنچ کی تشکیل کیلیے واپس بھیج دیا، کیس دوبارہ مقرر کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس نے اہم آڈر جاری کردیا۔

جسٹس بابرستار نے کہاکہ 14مارچ کو کیس دوسرے بنچ کو بھیجنے کا حکم دیا تھا،ناقابل فہم طور پر فائل دوبارہ اسی عدالت کو بھیج دی گئی،آرڈر میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے فائل بھیج کر ہدایت دی کہ یہی بنچ کیس کو سنے گا، یہ چیف جسٹس یا رجسٹرار کے سٹاف کی غیردانستہ غلطی ہو سکتی ہے،چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا۔

عدالت نے کہاکہ بنچ مقرر ہونے پر جج کو کیس سننے یا معذرت کااختیار حاصل ہے،چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں،ہنگامی اور عمومی مقدمات مقرر کرنے کااختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ چیف جسٹس کا کردار صرف بنچ روسٹر کی منظوری تک محدود ہے،بنچ معذرت کرے تو معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جا سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔