نیوزی لینڈ کا 345 رنز کا ہدف، پاکستانی اوپنرز کا اچھا آغاز

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیپیئر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز پر گریں۔ ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔