بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے گوادر میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
گوادر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔