ملائیشیا،آسٹریلیا اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا،عید پیرکوہوگی

ملائیشیا،آسٹریلیا اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا،عید پیرکوہوگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں چاند دیکھنے والی اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملائیشیا بھر میں کہیں چاند دکھائی نہیں دیا۔

ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند دکھائی نہیں دیا، جہاں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

آسٹریلیا میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

بھارت میں عیدالفطر پیر کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ کو منانے کا سرکاری اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔