عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا

ممکنہ طور پر عید میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے۔ شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔ عید الفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

عید میں آج کا دن باقی، بازاروں میں عوام کا رش عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔

جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے۔ جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔

عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا۔ خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کے لیے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی ہیں۔

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کا عیدالفطر اتوار کو منانے کا اعلان، مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج سر جوڑے گی

عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے۔ سیلون پہنچ گئے۔ کہا عید پر اچھا نظر آنے کے لیے ہیئرکٹ اور فیشل ضروری ہے۔ مرد حضرات بال کٹوانے، کلینزنگ، فیشل، تھریڈنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔

عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا ہے۔ جہاں پر خواتین مہندی، فیشل اور ہیر ڈرائی کروانے میں مصروف نظر آتی ہیں۔

جوں جوں عید قریب آرہی ہے۔ بیوٹی پارلرز اور سیلونز میں رش بڑھ گیا ہے، کہیں مرد حضرات خود کو فلمی ہیرو بنانے میں لگے ہیں تو کہیں خواتین میک اپ کے ایسے جادو دکھا رہی ہیں کہ اپنی ہی شناخت مشکل ہو جائے۔

جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے خواتین اور مردوں میں تو جیسے خوبصورت نظر آنے کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے، بیوٹی پارلرز اور سیلون پر رش بڑھ گیا ہر کوئی دوسرے سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

دوسری جانب بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے نخرے بھی آسمانوں تک پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ شہریوں کا کہناہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے کمال سے دوسروں سے منفرد نظر آسکتے ہیں۔

عید کی خوشیاں اپنی جگہ، لیکن خود کو دوسروں سے منفرد دیکھانے کے لیے کوئی بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا، اس لئے خواتین اور مردوں میں مقابلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔