بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد

بلوچستان کی حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سفر پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کچھی، نوشکی، موسیٰ خیل، گوادر اور ژوب شامل ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک مختلف قومی شاہراہوں پر رات کے وقت عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ صوبے کی بڑی شاہراہوں جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہرہ، سبی شاہراہ، کوسٹل ہائی وے اور ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یاد رہے دو دن قبل گوادر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے 6 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔