ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے تحت خواجہ سراوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

کراچی (پ۔ر) ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے تحت خواجہ سراوں کے ساتھ افطار اور انہیں راشن بیگز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر خواجہ سراوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں،افطار کے بعد بڑی تعداد میں موجود خواجہ سرا برادری نے اپنے مخصوص انداز میں خوشی کے گیت گائے، ڈانس کئے اور عید کی تیاریوں کے طور پر مہندی لگانے،چوڑیاں پہننے اور سجنے سنورنے کے رنگارنگ آئٹم پیش کئے،ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چئیرمین عنایت اللہ خان (خان بابا)اورکنٹری ہیڈ سعدیہ خان(خان بی بی) نے خواجہ سراوں کا بھرپوراستقبال کیا،خان بابا نے ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کی اہمیت اورمستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہر سطح پرجرگہ نظام کا نفاذ ملک کے موجودہ مسائل کا حل ہے،خان بی بی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی خواجہ سرا برادری بھی ہماری چھتری کے نیچے ہے اور اب ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عرفان میمن نے اس موقع پر خواجہ سراوں میں عیدی تقسیم کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کی نائب صدر ڈاکٹر نگہت خان نے انجام دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔