فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم آج قوم سے خطاب، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے

اسلام آباد:وزيراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم اجلاس کے شرکا سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع  ہے۔

شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کےلیے بلالیا جہاں وہ پاور سیکٹر ریفارمز پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں ایکسپورٹ اور دیگر معاشی ایشوز پر بھی بریک تھرو متوقع ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے کاروباری برادری کے وفد میں 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔