فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

لکپاس : حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات  تعطل کا شکارہوگئے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لکپاس پہنچا، وفد میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر شامل تھے، حکومتی وفد کی جانب سے سردار اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔

بی این پی رہنما کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور پھر حکومتی وفد مذاکرات ناکام ہونے پر واپس کوئٹہ روانہ ہو گیا۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔

سربراہ بی این پی نے مزید کہا ہے کہ رات کو پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق نیا لائحہ طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔