قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، فائل فوٹو
قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، فائل فوٹو

لاہور سے لڑکی کی گلاکٹی لاش ملی

لاہور: لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کے معاملے میں افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے والی لڑکی کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا ۔

قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، جسے 5 افراد نے اغوا کرکے  زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا اور علی رضا شامل ہیں ۔ ایس ایچ او کے مطابق  قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔