فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں دلہن بارات والے دن قتل، عائشہ کے سر میں گولی لگی

لاہور کے علاقے سندر، موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کی شناخت عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، جس کی آج شادی تھی اور بارات گھر آنے والی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے عائشہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔