کسی کو نہ بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے، فائل فوٹو
کسی کو نہ بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے، فائل فوٹو

قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں، قائل انھیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کےلیے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ  سال سے دہائی دے رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو نہ بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔