پیپلز پارٹی آج چائنہ نہیں رشین اور امریکن کٹنگ کر رہی ہے، فائل فوٹو
پیپلز پارٹی آج چائنہ نہیں رشین اور امریکن کٹنگ کر رہی ہے، فائل فوٹو

ایم کیو ایم کی کوششوں سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی، فاروق ستار کا دعویٰ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی دباؤ میں اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ صدر مملکت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مطالبے پر یہ اقدام اٹھایا۔ ہم نے واضح طور پر کہا تھا کہ عید کے بعد وزیرِاعظم بجلی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔

فارو ق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاجر اور صنعت کاروں نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اور میں اس شکریہ کو وزیرِاعظم تک پہنچا رہا ہوں۔ 10 ہزار کے بجلی بل پر 1500 روپے تک کمی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کے معاملے پر بھی کافی جدوجہد کی۔ وزیرِاعظم پاکستان عید کے بعد کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کے منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔