لاہور: 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم راجو کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی طرح کی رعایت کے مستحق نہیں۔