کراچی:ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ، جہاں ڈاکوﺅں نے کم عمر بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر باپ کوقتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس فیز ون میں دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کے دوران بے رحم ڈاکوﺅں نے آٹھ سالہ بچے کے سامنے باپ کو قتل کردیا۔
ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل سوار ملزم عامر سے لوٹ مار کرنے پہنچے تو ننھا بیٹا گاڑی کے پیچھے چھپ گیا، بیٹے پر کوئی آنچ نہ آئے، اسی خدشے سے باپ ڈاکوئوں پر جھپٹ پڑا اور ڈکیتوں سے لڑتا رہا، معصوم بچہ دیکھتا رہا لیکن بزدل ڈاکوئوں سے کچھ بن نہ پڑا تو ڈاکووں نے نہتے عامر کو گولیاں مار دیں، واحد کے سامنے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم ملزمان کی شناخت کے لئے فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔