فائل فوٹو
فائل فوٹو

بی این پی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

حکومت کی جانب سے وفد سردار اختر مینگل سے 3 مرتبہ مذاکرات کے لیے لکپاس گیا تھا جس میں بی این پی کی جانب سے گرفتار شدگان خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا گیا۔

بی این پی کا دھرنا گزشتہ دس روز سے کوئٹہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر لکپاس میں جاری تھا تاہم بی این پی کی جانب سے آج صبح 9 بجے لکپاس سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر رات گئے سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔

لکپاس کے قریب بی این پی کے دھرنے کے اطراف سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔