فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہم سر جھکانے والے نہیں، دھرنا ہر صورت جاری رہے گا،اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لکپاس دھرنے سے سردار اختر مینگل نے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے ہمیں کچلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مگر ہم سر جھکانے والے نہیں۔ یہ دھرنا ہر صورت جاری رہے گا اور اب ہم پورے بلوچستان کو مزاحمت کا مرکز بنائیں گے۔‘

اب سے کُچھ دیر قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسی ایکس اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ کوئٹہ سونا خان چوک پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پُرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔