فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا کپتان مقرر

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔