لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لیے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضا عطیہ کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثا اس کی اجازت دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضا عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لیے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افراد گردے، جگر، دل اور قرنیہ کی خرابی میں مبتلا ہیں مگر اعضاء عطیہ کرنے کا رجحان نہ ہونے کے باعث یہ مریض مناسب علاج سے محروم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos