فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی ٹیرف میں نرمی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزارپوائنٹس کا اضافہ

کراچی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 3 ماہ کے لیے نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے  دن (جمعرات کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ 2.92 فیصد کے اس اضافے سے انڈیکس بڑھ کر 117891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ڈالر 280.78 روپے سے کم ہو کر 280.60 روپے پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس114153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں انڈیکس 2563 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے 116716 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ادھر امریکی مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 10 فیصد، نیسڈک کے سٹاکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاپانی مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نکلئی 225 کے سٹاکس میں 8  فیصد اضافہ ہوا۔

ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پورپی مارکیٹس بدستور مندی کا شکار ہیں۔