فاطمہ خاتون اورجنت الفردوس نے5،5کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، فائل فوٹو
فاطمہ خاتون اورجنت الفردوس نے5،5کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، فائل فوٹو

ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

لاہور: آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو ہرا دیا ،بنگلادیش ویمن ٹیم  نے تھائی لینڈ ویمن ٹیم کوجیت کیلیے272رنزکاہدف دیاتھا۔

بنگلادیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے شاندار سنچری اسکور کی انھوں نے 101رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائی۔

بنگلادیش نےتھائی لینڈکو178رنزسے شکست دیدی،تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی،فاطمہ خاتون اورجنت الفردوس نے5،5کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ابتدائی میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ کو شکست دی تھی۔